درخواست پراعتراض دور کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات 7 روز میں دور کرنے کی ہدایت کردی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے بائیومیٹرک نہ ہونے اور پاور آف اٹارنی سمیت دیگر اعتراضات کو برقرار رکھااور7 روز میں اعتراضات دور کرنے کا حکم دیا۔