صحت سہولت پروگرام دوبارہ شروع

صحت سہولت پروگرام دوبارہ شروع

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کئی سال سے بند صحت سہولت پروگرام کو وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔

 جڑواں شہروں کے 42 ہسپتالوں میں صحت سہولت پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر کوئی ہسپتال پروگرام کے تحت مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا یا بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو اسے فوری طور پر پروگرام سے ڈی لسٹ کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں