اراضی کے تنازع پر قتل، مجرم کو سزائے موت، 5 لاکھ جرمانہ

اراضی کے تنازع پر قتل، مجرم کو سزائے موت، 5 لاکھ جرمانہ

عبدالمجید عرف طاہری نے چند گز سرکاری اراضی کے تنازعہ پر عبدالرشید کو قتل کر دیا تھا ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے شواہد کی روشنی میں قصوروار قرار دیکرسزا کا حکم جاری کر دیا

دیپالپور (تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور ریاض افضل چھینہ نے نواحی علاقہ بھومن شاہ میں اراضی کے تنازع پر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عبدالمجید عرف طاہری نے 2024 میں چند گز سرکاری اراضی کے تنازعہ پر عبدالرشید کو قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت  مکمل ہونے پر عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں عبدالمجیدکو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں