ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس:انٹر ا کورٹ اپیل میں پارٹی بنانے کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس میں بانی پی ٹی آئی کے اپارٹمنٹ کے نئے سب لیز ہولڈر سمیت دیگر کو انٹرا کورٹ اپیل میں پارٹی بنانے کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔۔۔
سب لیز ہولڈرز نے بے دخلی کے خلاف ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔ حکم امتناع میں از خود آئندہ سماعت تک توسیع ہو گئی۔ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کرنی تھی، ڈویژن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔