سینیٹ اجلاس 23 جون تک جاری رہے گا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہوا۔
جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس 23 جون تک جاری رہیگا۔ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے باضابطہ اجلاس سے قبل سینیٹ میں موجود پارلیمانی رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کیک کاٹا۔