نو مئی مقدمات:شیخ رشید سمیت ملزم عدالت پیش سماعت 2جولائی تک ملتوی

نو مئی مقدمات:شیخ رشید  سمیت ملزم عدالت پیش سماعت 2جولائی تک ملتوی

راولپنڈی (خبرنگار)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نو مئی کے 11 مقدمات کی سماعت، شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کی حاضری کے بعدآئندہ سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ ملزمان اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں