اسلام آباد ہائیکورٹ:پیکا ایکٹ مقدمہ میں سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت

اسلام آباد ہائیکورٹ:پیکا ایکٹ مقدمہ  میں سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پیکا ایکٹ کیس میں ایف آئی اے کو سیمابیہ طاہر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران سیمابیہ طاہر وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، موقف اختیار کیاگیا کہ ایف آئی اے کے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں خدشہ ہے کہ گرفتار کرلیا جائے گا، عدالت نے آئندہ سماعت تک سیمابیہ طاہر کوعبوری ضمانت دے دی اور ایف آئی اے کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر کے سماعت17 جون تک ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں