ہائیکورٹ:پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمے کا حکم نامہ معطل

ہائیکورٹ:پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمے کا حکم نامہ معطل

اہلکارمیرپورساکرو میں مفرورملزم کی گرفتاری کیلئے فرائض انجام دے رہے تھے

 کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے قتل میں مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے معاملے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ماتحت عدلیہ کے حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ وکیل نے بتایا کہ پولیس پارٹی مفرور ملزم اللہ بخش کی گرفتاری کے لیے میرپور ساکرو کے علاقے میں چھاپہ مارنے گئی تواہل علاقہ نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور مفرور ملزم کی گرفتاری میں مزاحمت کرتے ہوئے سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالی۔ پولیس اہلکار اپنے قانونی فرائض سرانجام دے رہے تھے ، اس کے باوجود ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں