دفاعی بجٹ وفاق کی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے ،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی اور اہم ایشو ہے ، وفاقی حکومت گزشتہ 4 سال میں ناکام ہوتی رہی ہے ، حکومت نے ایف بی آر کو ناکام کیا ،اصلاحات نہ لاسکے ، آپ نے ادارہ جاتی اصلاحات نہ کیں جس سے کاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا، آپ نے جتنا قرضہ لیا ملکی تاریخ میں اتنا کسی نے نہیں لیا، بیرسٹر گوہر نے کہا اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کا شیئر انہیں مکمل ملنا چاہیے ۔