وہ ڈر گیا ہوگا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں:جسٹس ہاشم کاکڑ

وہ ڈر گیا ہوگا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں:جسٹس ہاشم کاکڑ

درخواست گزار شکر کریں ابھی ملازمت پر ہیں، ہم ہوتے تو گھر جاتے :جسٹس اشتیاق

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے ضلع عدلیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو ملازمین کی تنزلی اور محکمانہ سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت ضلعی عدلیہ کے سٹاف افسر نے بتایا کہ حسان چغتائی نے اسسٹنٹ کے بھائی کی جگہ ٹائپنگ ٹیسٹ دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں حسان چغتائی نے اعتراف کیا اور معافی مانگی۔ ٹائپنگ ٹیسٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے ایک امیدوار کی غیر معمولی ٹائپنگ رفتار نوٹ کی اور اپنی نگرانی میں ٹیسٹ لیا تو ٹائپنگ رفتار کم نکلی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے وہ ڈر گیا ہوگا، جج بھی تو فرعون ہوتے ہیں ، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے درخواست گزار شکر کریں ابھی ملازمت پر ہیں، ہم ہوتے تو گھر جاتے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں