پاکستان چین کو لائیو سٹاک جینیاتی مواد برآمدکریگا ، معاہدہ طے

پاکستان چین کو لائیو سٹاک جینیاتی  مواد برآمدکریگا ، معاہدہ طے

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان اور چین کے رائل گروپ کے درمیان اعلیٰ معیار کے جینیاتی مواد کی برآمد کے لیے مٹیریل ٹرانسفر ایگریمنٹ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان سے بھینسوں کے ایمبریوز، سیمین اور سیکسڈ سیمین چین کو برآمد کیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ چین کے رائل گروپ نے پاکستان میں جدید ایمبریو، سیمین اور اووا پروڈکشن یونٹ بھی قائم کر دیا ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان، خصوصاً نیلی راوی نسل کی بھینسوں کی اعلیٰ جینیاتی خصوصیات کے باعث عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتا ہے ، یہ معاہدہ پاکستانی لائیو سٹاک سیکٹر کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرے گا اور کسانوں اور بریڈرز کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کرے گا۔ ابتدائی مرحلے میں چین تقریباً 5 ملین ڈالر مالیت کے بھینسوں کے ایمبریوز درآمد کرے گا ۔ معاہدہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور چین کے رائل گروپ آف دی پیپلز ریپبلک آف چائنہ کے درمیان طے پا یا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں