امن کیلئے روس کیساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنائینگے : صدر
پاکستان روس کو عالمی طاقت، قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے دیکھتا ہے روس کی قومی خودمختاری شاندار تاریخ عوام کے عزم و حوصلے کی عکاس ، خطاب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام خوشحالی کے فروغ کیلئے روسی فیڈریشن کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے ، پاکستان روس کو ایک عالمی طاقت اور قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے سے دیکھتا ہے ، صدر نے ان خیالات کا اظہار روسی فیڈریشن کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سرکاری حکام، غیر ملکی سفیروں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، صدر مملکت نے کہا کہ یہ تقریب روس کی قومی خودمختاری اس کی شاندار تاریخ اور اس کے عوام کے عزم و حوصلے کی عکاس ، روسی سفیر نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط، خوشحال اور نتیجہ خیز ہونے کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ، تقریب میں روسی ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا۔