جنگی طیاروں کے پے درپے حادثات، عالمی سطح پربھارت کی رسوائی
رواں سال مجموعی طور پر 11جنگی طیارے ، ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکا،انڈیا ٹو ڈے بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر بوکھلاہٹ، لاپرواہی ، تکنیکی زوال کا شکار ہوچکی ،ماہرین
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی جنگی طیاروں کے پے درپے حادثات عالمی سطح پربھارت کی بدنامی اوررسوائی کا سبب بن گئے ۔بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام کے ضلع جوروہا ٹ میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ اے این 32 حادثے کا شکار ہوگیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لینڈنگ کے بعدبھارتی لڑاکا طیارے میں آگ لگ گئی۔ رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 11 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہی کا شکارہوچکا ہے ۔ماہرین کے مطابق جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات نے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں اوردفاعی کھوکھلے پن کو دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر شدید بوکھلاہٹ، لاپرواہی اور تکنیکی زوال کا شکار ہوچکی ہے ۔