پاکستان دنیا میں امن کا محور اور استحکام کا ضامن:صادق سنجرانی
شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل،پاکستان کا پرچم سربلند، قومی وقار میں اضافہ کیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکا-ایران امن معاہدے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا محور اور استحکام کا ضامن ہے ۔ شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، پاکستان کا پرچم سربلند کرنے پر قوم کا والہانہ خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل کی حکمتِ عملی قومی وقار کا باعث بنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امن کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان عالمی امن کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور تعاون کا محور بن کر ابھرا ہے ۔ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ عالمی امن، مکالمے اور سفارت کاری کے حق میں رہا ہے۔