پنجاب کابینہ میں ایران امریکا معاہدے پر خصوصی قرارداد منظور

پنجاب کابینہ میں ایران امریکا معاہدے پر خصوصی قرارداد منظور

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ایران،امریکا معاہدے پر خصوصی قرارداد منظورکی گئی۔

کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی خدمات کو سراہا ، قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ایران، امریکا معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ہر پاکستانی کاسر فخر سے بلند ہے ، پاکستان نے موثر سفارت کاری سے دنیا کو خونریزی اور معاشی بحران سے بچایا۔پاکستان کی شاندار اور بے مثال سفارت کاری سے دنیا میں امن واستحکام کا نیا سورج طلوع ہورہا ہے ۔ پاکستان آج پوری دنیا کیلئے امن، تدبر اور ذمہ دار قیادت کی مثال بن چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں