پنجاب میں خاندانی تنازعات کے حل کیلئے 5 شہروں میں سکیم متعارف

پنجاب میں خاندانی تنازعات کے حل کیلئے 5 شہروں میں سکیم متعارف

سُکھ دا ویہڑا کے نام سے فیملی سپورٹ اینڈ میڈیشن کمپلیکس قائم کئے جائینگے مجموعی طور پر 1ارب تخمینہ،نئے مالی سال کے بجٹ میں 1 کروڑ روپے مختص

راولپنڈی(زاہداعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدام کے تحت صوبے کے پانچ بڑے شہروں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں خاندانی و گھریلو تنازعات کے پرامن حل اور متاثرہ افراد کو سماجی و قانونی تحفظ کی فراہمی کے لیے  سُکھ دا ویہڑا  کے نام سے ''فیملی سپورٹ اینڈ میڈیشن کمپلیکس''قائم کرنے کیلئے مجموعی طور پر 1ارب روپے مختص کردئیے ہیں، اس سکیم کے ابتدائی مراحل اور پی سی ون کی منظوری کے لیے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں1 کروڑ روپے کے ابتدائی ٹوکن فنڈز فراہم کیے گئے ہیں جن میں 0.0099 ارب روپے کیپٹل اور 0.000003 ارب روپے ریونیو اخراجات شامل ہیں۔ درمیانی مدت کے ترقیاتی فریم ورک (MTDF) کے تحت آئندہ مالی سال 2027-28 کے دوران99 کروڑ روپے کی بھاری رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ پانچوں اضلاع میں ان جدید کمپلیکسز کی تعمیر اور آپریشنل نیٹ ورک کو جلد از جلد فعال کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں