این اے 104 میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 104 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
عدالت نے ضمنی الیکشن کے نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی نتائج عدالتی فیصلے کے بعد مرتب کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا این اے 104 سے صاحبزادہ حامد رضا کامیاب ہوئے ،نو مئی کے مقدمے میں سزا کے بعد درخواست گزار کو الیکشن کمیشن نے براہ راست نااہل قرار دیا،سپیکر قومی اسمبلی نے کوئی ریفرنس نہیں بھجوایا۔