فرد جرم عائد نہ ہوسکی
لاہور(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں ریاست مخالف ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید اور فلک جاوید کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
جیل سے ملزمہ فلک جاوید اور صنم جاوید کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا،عدالت نے سماعت تین جولائی تک ملتوی کردی،این سی سی آئی اے نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔