ملک بھر میں بجلی بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف
بجلی کا نیا بل صارفین کی مشکلات،شکایات کو مدنظررکھ کرڈیزائن کیا گیا
اسلام آباد(نامہ نگار)پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف کرادیا ۔ڈسکوز نے وزارتِ توانائی کی ہدایت پر بجلی بلوں کا نیا ڈیزائن جاری کر دیا جس سے صارفین کے لیے بل کو سمجھنا مزید آسان ہوگا ، صارفین اب کھپت، بل کی تفصیلات اور ادائیگی کی معلومات دیکھ سکیں گے ، نیا فارمیٹ سادگی، شفافیت اور بہتر صارف تجربے کو مدنظر رکھ کر تیار اور صارفین کی شکایات کے بعد مکمل طور پر ازسرِنو ترتیب دیا گیاہے ۔ پرانا بل غیر ضروری معلومات، تکنیکی اصطلاحات، پیچیدہ ترتیب کے باعث سمجھنے میں مشکل تھا ۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق نئے بل میں قابلِ ادائیگی رقم، آخری تاریخ اوریونٹس کی تفصیل نمایاں ہے۔