پاکستان کی فضائی پابندی برقرار،بھارتی ایئرلائنز کو نقصان

پاکستان کی فضائی پابندی برقرار،بھارتی ایئرلائنز کو نقصان

24جولائی تک بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند رکھنے کا نیا نوٹم جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کر دیا ۔نوٹم کے مطابق بھارتی سول اور فوجی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 جولائی کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بند رہیں گی، پاکستانی فضائی حدود بدستور بھارتی کمرشل اور فوجی پروازوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی سے قبل روزانہ 100 سے زائد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے تھے ۔اضافی جیٹ فیول کے استعمال کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے جبکہ ایئر انڈیا کو بھی بھاری مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث مسافر اور کارگو آپریشنز دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں