پی پی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول اہم وزیر ہونگے

پی پی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول اہم وزیر ہونگے

وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی کامرس، پاور، ہاؤسنگ میں تبدیلیوں کا امکان،نئے چہرے لائے جائینگے ، ذرائع

اسلام آباد(دنیا نیوز،این این آئی)حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق بجٹ  منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے ۔وزیراعظم نے تمام وزرا سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور میں تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں