پیپلزپارٹی نے عوام کو ریلیف دلائے

 پیپلزپارٹی نے عوام کو ریلیف دلائے

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بجٹ تجاویز اور مطالبات کو حکومت نے خندہ پیشانی سے قبول کیا۔

 پیپلز پارٹی نے عوام کو متعدد ریلیف دلائے ہیں ،سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ بجٹ معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوئے ،موجودہ حالات اور زمینی حقائق کے مطابق موجودہ بجٹ بہترین رہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیشتر تحفظات دور ہو چکے ، تمام تحفظات کبھی مکمل ختم نہیں ہوتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں