کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کے مزیدمبینہ شواہد منظرعام پر آ گئے
اسلام آباد (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی کے مزید شواہد منظرعام پرآگئے ہیں ۔
میرپورمیں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر پر اداروں کے چھاپہ کے دوران لیپ ٹاپ،آئی پیڈ،یو ایس بیز اوراسلحہ سے متعلق مواد برآمد ہوااوربرآمد یو ایس بیز کے ابتدائی تجزیے نے دھرنے سے قبل کی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔چھاپے میں احتجاج کی آڑ میں ہونے والی شرپسند کارروائیوں کے ثبوت اوراسلحہ لہرانے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ اداروں کی برآمد ڈیجیٹل شواہد اور اسلحہ سے متعلق مواد کی تحقیقات جاری ہیں۔