عرس بابا فریدالدینؒ:زائرین کی کثیرتعداد بہشتی دروازے سے گزری

عرس بابا فریدالدینؒ:زائرین کی  کثیرتعداد بہشتی دروازے سے گزری

پاکپتن(خبرنگار)حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 784 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات جاری ،عرس کی اہم اور بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی گزشتہ شب ہوئی۔

جہاں سینکڑوں سجادگان، علماء کرام، مشائخ عظام اور ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے لاکھوں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔ انتظامیہ ، پولیس و دیگر اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ بہشتی دروازہ کھلنے کے بعدپہلے روز زائرین کی کثیر تعداد نے بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل کی۔صبح نماز فجر سے کچھ دیر قبل پہلے بہشتی دروازہ بند کر دیا گیا۔ یادرہے بہشتی دروازہ 5 د ن تک زائرین کیلئے کھولا جائے گا۔عرس مبارک کی رسومات 10 محرم تک جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں