مری حادثہ:یوسف گیلانی کی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

مری حادثہ:یوسف گیلانی کی جاں  بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مری ایکسپریس وے کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

 چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اتوار کے روز مری ایکسپریس وے حادثےمیں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر گئے ،متاثرہ خاندان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی اور حادثے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ تھا جس پر لواحقین سمیت پورا ملتان سوگوار ہے ، دکھی خاندان کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں