برسی مہاراجہ رنجیت:بھارتی سکھ یاتریوں کا دوسرا جتھا تقریبات میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

برسی مہاراجہ رنجیت:بھارتی  سکھ یاتریوں کا دوسرا جتھا تقریبات میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

لاہور(خبر نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 337سکھ یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔

وزیر اقلیتی امور  پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ،چیئرمین متروکہ وقف املاک قمرالزمان اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی اور دیگر سکھ وفود نے پاکستان کے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر خطاب میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا پاکستان مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سکھ برادری کے مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ، بحالی اور خدمت کو حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریبات 29 جون کو تاریخی گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں