پختونخوا:سرکاری ملازمین کے بچوں کی کوٹہ پر نئی بھرتی بند

پختونخوا:سرکاری ملازمین کے بچوں کی کوٹہ پر نئی بھرتی بند

26ستمبر 2024کے بعد فوت یا ریٹائرہونیوالوں کے بچوں کوموقع نہیں ملے گا حکومت کی متعلقہ محکموں کو زیر التوا کوٹہ کیسز قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت

 پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے ریٹائرڈ اور فوت شدہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر نئی ہدایات جاری کر د یں اور سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے محکموں کو مراسلہ بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ26 ستمبر 2024 کے  بعد فوت یا ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نئی بھرتی نہیں ملے گی۔ متعلقہ محکموں کو 26 ستمبر 2024 سے پہلے کے زیر التوا کوٹہ کیسز قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زیر التوا کیسز کا فیصلہ ہر کیس کے حقائق اور قانونی حیثیت کو دیکھ کر کیا جائے ۔صوبائی حکومت نے انتظامی محکموں کو ہر کیس الگ میرٹ اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جانچنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔کے پی حکومت محکمہ ہیومن ریسورس نے تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ متوفی ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق مشکوک کیسز محکمہ قانون کو بھجوائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں