بجٹ اجلاس:اراکین کے کھانے پینے کیلئے 1کروڑ منظور

بجٹ اجلاس:اراکین کے کھانے پینے کیلئے 1کروڑ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ پارلیمانی امورکیلئے گرانٹ کی منظوری دی بجٹ اجلاس آئینی عمل ،اکثر اجلاس طویل ہوتے ہیں،وزارتِ پارلیمانی امور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وفاقی بجٹ اجلاس کے دوران اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے ورکنگ لنچ، ڈنر اور چائے کے اخراجات پورے کرنے کی خاطر وزارتِ پارلیمانی امور کے لیے ایک کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ (TSG)  کی  (صفحہ5بقیہ نمبر42)منظوری دے دی ہے ،پرو پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے ای سی سی کو آگاہ کیا کہ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں کے بجٹ اجلاسوں سمیت پارلیمانی امور کے انتظام کی ذمہ دار ہے ، وزارت کا موقف ہے کہ سالانہ بجٹ اجلاس ایک اہم آئینی عمل ہے ، جس کے لیے دونوں ایوانوں کے طویل اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں، جو اکثر اوقات بہت طویل ہوتے ہیں اور معمول کے دفتری اوقات سے بھی تجاوز کر جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں