اپوزیشن قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئے ،تجاویز سنیں گے ، وزیر خزانہ
اسلام آباد (نامہ نگار، اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئے ۔
ان کی تجاویزسنیں گے اور ان کو حل کریں گے ۔ قومی اسمبلی میں مبین عارف کی تقریر پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی کارکردگی کی روشنی میں ہم نے اپوزیشن ارکان مبین عارف اور اسامہ کی کمی محسوس کی۔ انہوں نے گزشتہ سال قائمہ کمیٹی میں اپنا جو حصہ ڈالا وہ قابل تعریف تھا۔