کالعدم بی ایل اے ، بی ایل ایف کے سہولت کار کو 14سال قید
دہشتگرد ساجد احمد طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اور اکسانے میں ملوث رہا سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کرکے اسلحہ، دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے سہولت کار ساجد احمد کو 14 سال قید کی سزاسنا دی۔سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کرکے دہشت گرد سہولت کار ساجد احمد کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا جو فتنہ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنےاور اکسانے میں ملوث رہا۔ساجد احمد کے بھارتی سپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے ، خودکش حملے کیلئے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔انسدادِ دہشتگردی عدالت تربت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مزید 7 سال سزا سنا دی۔عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بی وائی سی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔