عاشورہ محرم پر 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا اعلان

عاشورہ محرم پر 25 اور  26 جون کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور،اسلام آباد(آن لائن،اے پی پی) وفاقی حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام 1448 ہجری(عاشورہ) کے موقع پر ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے 25 اور 26 جون 2026(جمعرات اور جمعہ)کو ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے ،تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے مقررہ تعطیلات کے دوران بند رہیں گے تاہم ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔حکومتی اعلامیے کے مطابق تعطیلات کا مقصد یومِ عاشور کے مذہبی اجتماعات اور مجالس میں شرکت کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے ۔کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام وزارتوں، ڈویژنوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کو باقاعدہ نوٹیفکیشن کی کاپیاں ارسال کر دی ہیں تاکہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں