پاکستانیوں نے پانچ روز میں 3کھرب ایرانی ریال خرید لئے
لاہور( این این آئی)پاکستانیوں نے پانچ روز میں 3کھرب ایرانی ریال خرید لئے ، ایران امریکا مفاہمت کے بعد چند دن میں ایرانی ریال کی قدر میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان میں ایرانی ریال کی خریدوفروخت قانونی ہے اور ان دنوں پاکستان کی مڈل کلاس ایرانی ریال خرید رہی ہے ،دو ہزار میں ایک کروڑ ملنے والے ایرانی ریال کی قیمت چار ہزار روپے ہوگئی ہے۔