عرس بابا فریدؒ :بہشتی دروازے سے گزرتے بھگدڑ ،90زائرین زخمی
بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم ادا کی گئی،عقیدت مندوں میں تبرکات تقسیم پولیس عوام کو کنٹرول کرنے میں ناکام ،25شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پاکپتن(سٹی رپور ٹر ،خبرنگار، نمائندہ دنیا) پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات کے دوران بہشتی دروازے سے گزرنے کے پہلے ہی روز بھگدڑ اور دھکم پیل سے 90زائرین زخمی ہو گئے ، بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی رسم کی ادائیگی اور عقیدت مندوں میں تبرکات تقسیم کرنے کے موقع پر لاکھوں زائرین موجود تھے ، بہشتی دروازہ کھلتے ہی نگینہ چوک، ٹاؤن ہال ،ریلوے پھاٹک پر پولیس عوام کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی، ریسکیو ترجمان کے مطابق بھگدڑ اور دھکم پیل سے 90زائرین زخمی ہو گئے ۔شدید زخمی 25 زائرین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 64 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔