ایس آئی ایف سی معاونت سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

 ایس آئی ایف سی معاونت سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال برآمدات 1.83فیصد بڑھ کر 16.67بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)ٹیکسٹائل برآمدات میں شاندار اضافہ معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث برآمدات، ٹیکسٹائل سیکٹر اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اور پائیدار ترقی کا عمل جاری ہے ۔ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ قیمتی زرمبادلہ، روزگار اور ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.83 فیصد بڑھ کر 16.67 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نِٹ ویئر کی برآمدات 4.60 بلین ڈالر جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 3.97 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ کاٹن یارن کی برآمدات میں 13.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی حجم 701.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں