بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب،کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی خصوصی شرکت

بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب،کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی خصوصی شرکت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی نے خصوصی شرکت کی۔۔۔

 ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے ، پاکستان اوربنگلہ دیش ہمیشہ بھائی چارے ، دوستی اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑے رہیں گے ، بنگلہ دیش بہت خوبصورت ملک ہے اورمجھے یہاں جس خلوص اوراپنائیت کا احساس ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں ۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی اعتماد، پیشہ ورانہ روابط اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی مظہر ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں