ملازمین کی تنخواہوں سے منہا 2ارب ٹیکس جمع کروائیں ایف بی آر کا قومی ایئرلائن کو خط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئرلائن کے چیف فنانشل آفیسر کو خط لکھ دیا،ایف بی آر کے خط میں کہا گیا کہ۔۔۔
ان کے ادارے نے فروری 2026ء سے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا ٹیکس جمع نہیں کرایا ہے ،خط میں مزید کہا گیا کہ فروری 2026ء سے ملازمین کی تنخواہ سے منہا تقریباً 2 ارب روپے جمع نہیں کرائے گئے ہیں، تنخواہوں کی قابل ٹیکس آمدن فوری جمع کرائی جائے ،دوسری طرف ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کے ملازمین کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔