یکم جولائی سے پنجاب بھر میں روایتی پراپرٹی فرد کا اجرا بند،گرین سرٹیفکیٹ نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)یکم جولائی 2026 سے پنجاب بھر میں روایتی پراپرٹی فرد کے اجرا کا عمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے فرد کے اجرا کی معطلی اور گرین سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں اراضی کے لین دین کیلئے اب روایتی فرد کے بجائے گرین سرٹیفکیٹ کو بنیادی دستاویز قرار دے دیا گیا۔ یکم جولائی کے بعد بیشتر اضلاع میں جائیداد کی خرید و فروخت اور انتقالات گرین سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر انجام دئیے جائیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں فرد کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ساہیوال، لودھراں اور حافظ آباد کو ابتدائی مرحلے میں نئی پابندی سے مستثنٰی قرار دے دیا گیا۔