یاسمین راشد،اعجار چودھری،عمرسرفراز کی جائیداد ضبط:تحریری فیصلہ

یاسمین راشد،اعجار چودھری،عمرسرفراز کی جائیداد ضبط:تحریری فیصلہ

9مئی کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس کا 68صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری مجرموں کو5،5 لاکھ جرمانہ بھی عائد،شاہ محمود قریشی لاہور نہیں کراچی میں تھے ،عدالت

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،اے ٹی سی کے  جج منظر علی گل نے 68 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے اعجاز چودھری ،ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ۔ عدالت نے سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے عمر سرفراز ،اعجاز چو دھری،محمود الرشید اور یاسمین راشد کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی،شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ثابت ہوا ہے جب وقوعہ ہوا شاہ محمود لاہور میں نہیں تھے ، ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود نو مئی کو اہلیہ کے علاج معالجے کے لیے کراچی میں مصروف تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں