قطر پلانٹ دھماکا، تین پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے : دفتر خارجہ

قطر پلانٹ دھماکا، تین پاکستانیوں کے  زخمی ہونے کی اطلاع ہے : دفتر خارجہ

اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطر میں گیس پروسیسنگ پلانٹ میں آتشزدگی کے واقعہ میں ابتدائی طور پر 3پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔۔۔

 تاہم قطری حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ، پاکستانی سفارت خانہ قطری حکومت سے رابطے میں ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ سفارت خانہ مقامی پاکستانی کمیونٹی سے بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد سے متعلق درست صورتحال سامنے لائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں