عمران ، بشریٰ کے وکیل نے جان بوجھ کر وکالت نامے نہیں لیے :جیل سپرنٹنڈنٹ

 عمران ، بشریٰ کے وکیل نے  جان بوجھ کر وکالت نامے  نہیں لیے :جیل سپرنٹنڈنٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے وکالت ناموں پر دستخط کے معاملے میں سپرنٹنڈنٹ جیل نے انکشاف کیا کہ۔۔۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ کے وکیل نے جان بوجھ کر وکالت نامے نہیں لیے ، بیرسٹر سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب کو غلط قرار دے دیا۔190 ملین پاؤنڈ کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرئے گئے جواب میں کہاگیا کہ عدالتی حکم کے مطابق 16 جون کو وکالت نامے دستخط ہونے کے بعد تیار تھے ،اسی روز سلمان صفدر کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتایا گیا،ٹیکسٹ میسج کا سکرین شاٹ بھی ساتھ منسلک ہے ، وکیل نے جان بوجھ کر 18 جون کو سماعت سے قبل وکالت نامے حاصل نہیں کئے۔

سلمان صفدر نے کہا میرا سٹاف پچھلے 4 ہفتوں میں 5 سے 6 بار اڈیالہ جیل کے باہر گیا، جیل حکام نے میرے سٹاف کو وکالت نامے فراہم نہیں کئے ۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عبد اللطیف چترالی و دیگر کی اپیلوں پر پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ ادھر انسدادِ دہشتگردی عدالت میں تھانہ آئی 9 کے فیض آباد احتجاج کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں