فیصل آباد:8سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش زیر تعمیر مکان سے برآ مد

فیصل آباد:8سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے  بعد قتل، لاش زیر تعمیر مکان سے برآ مد

فیصل آباد (نمائندگان دنیا)چک نمبر 71 ج ب سرلی میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والا 8 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ،لاش ایک زیر تعمیر مکان کے واش روم سے برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

پولیس اور اہل خانہ کے مطابق محمد سلیم کا8سالہ بیٹا شکیل احمد گھر سے چیز لینے کیلئے نکلا تھا، واپس نہ آنے پر ورثا نے فوری طور پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس کو اطلاع دے کر بچے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی۔بعد ازاں چک نمبر 71 ج ب سرلی کی اضافی آبادی میں واقع ایک زیر تعمیر مکان کے واش روم سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ مقامی افراد کا دعویٰ ہے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا، تاہم اس حوالے سے حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں