پنجاب بجٹ غیرقانونی ،عدالت جائیں گے :اپوزیشن

پنجاب بجٹ غیرقانونی ،عدالت جائیں گے :اپوزیشن

10ارب سے زائد کے منصوبے ایکنک منظوری کے بغیرشامل ہیں :رانا آفتاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ کو غیرقانونی قرار دے کر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہا ہے کہ  10 ارب روپے سے زائد حجم کے منصوبے ایکنک منظوری کے بغیر بجٹ میں شامل کئے گئے اس کے خلاف عدالت جائیں گے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے حالیہ بجٹ میں بغیر منظوری کے شامل کئے گئے پراجیکٹس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کی بنیاد پر اپوزیشن نے عدالت جانے کا اعلان کیا ۔ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بجٹ کے پورے عمل پر رولنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر قانونی سوال اٹھایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں