آزاد کشمیر، عوام کا کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے انکار
مظفرآباد، بھمبر،میرپور،نیلم،کوٹلی و دیگر شہروں میں کاروباری سرگرمیاں جا ری
مظفر آباد، اسلام آباد (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیرکے باشعورعوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کاحصہ بننے سے انکار کردیا ہے ، آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ بھمبر،میرپور،نیلم،کوٹلی سمیت آزاد جموں وکشمیر کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز کھلے اورٹریفک رواں دواں ہے جبکہ کاروباری اورسماجی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔آزادکشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال کو مستردکرکے پرامن اورباشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے ۔