تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پا نی کا ذخیرہ 0.642 ملین ایکڑفٹ
منگلا میں 2.391اور چشمہ میں 0.033 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ، واپڈا حکام
اسلام آباد (اے پی پی)واپڈا حکام کے مطابق سندھ میں تربیلاکے مقام پر جمعرات کو پانی کی آمد ایک لاکھ 25 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 37 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 27 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک رہا ، جناح بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 87 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار 700 کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک رہا ۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، پانی کی موجودہ سطح 1437.07 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے ۔ جمعرات کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.642 ملین ایکڑفٹ تھا۔ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1166.05 فٹ جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.391 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.033 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔