آزاد کشمیر الیکشن :مزید 5امیدواروں کو ن لیگ کے ٹکٹ جا ری
اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے لیے مزید پانچ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق پارٹی صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے پانچ مزید امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ عام انتخابات کے لیے 37 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جا چکے تھے ، اب مزید 5 امیدواروں کو بھی انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایل اے 8 راج محل (کوٹلی ) سے ملک محمد نواز خان، ایل اے 18 عباس پور سے چودھری محمد یاسین گلشن ، ایل اے 22 تھوراڑ سے سردار عبدالخالق وصی ، ایل اے 36 جموں III سے محمد احسن رضا ، ایل اے 41 ویلی II سے محمد عامر شاہ کو انتخابی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ ایک حلقہ میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہے ۔ایل اے ون ڈڈیال کیلئے ٹکٹ تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔