گومل زام پاور سٹیشن کا دوسرا یونٹ بحال، نیشنل گرڈ سے منسلک

گومل زام پاور سٹیشن کا دوسرا یونٹ بحال، نیشنل گرڈ سے منسلک

پاور سٹیشن 2016میں خراب ہوا، 8سال سے آدھی صلاحیت پر بجلی پیدا کر رہا تھا رواں سال 5اپریل کو دوسرے یونٹ کی بحالی شروع، 25جون کو کام مکمل کر لیا گیا

اسلام آباد (اے پی پی)واپڈا نے جنوبی وزیرستان میں واقع گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن کا متاثرہ یونٹ بحال کر دیا، مطلوبہ ٹیسٹ مکمل اور نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق متاثرہ یونٹ فعال ہونے سے پاور سٹیشن اپنی مکمل پیداواری صلاحیت 17.4 میگاواٹ پر بحال ہو گیا جس سے خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کے رہائشی مستفید ہوں گے ۔ یہ ہائیڈل پاور سٹیشن 8 سال سے اپنی نصف صلاحیت پر بجلی پیدا کر رہا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن میں 8.7 میگاواٹ کے دو پیداواری یونٹس نصب ہیں۔ اکتوبر 2016 میں تکنیکی خرابی کے باعث ریورس پاور پروٹیکش ریلے غیر فعال ہونے پر دونوں یونٹس سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔ واپڈا نے جون 2018 میں ایک یونٹ بحال کرلیا تاہم مختلف وجوہات کے باعث دوسرے یونٹ کی بحالی کا کام رواں سال 5 اپریل کو شروع ہوا اور 25 جون کو مکمل کر لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں