محفوظ محرم ایپ اسلام آباد کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی گیم چینجر بن گئی
اسلام آباد(اے پی پی)محفوظ محرم ایپ کو دارالحکومت میں جلوس کے شرکا کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے، شہریوں نے اس کے آغاز کو ایک تاریخی سکیورٹی اقدام قرار دیا اور اس اہم قدم پر وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور اسلام آباد پولیس کو سراہا۔
محرم کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کی گئی ایپ صارفین کو مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے ، ہنگامی خدمات تک رسائی اور استعمال میں آسان ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جڑے رہنے کی اجازت دیتی ہے ۔ امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر دکھائے گئے کیو آر کوڈز نے شرکا کو آسانی کے ساتھ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کے قابل بنا دیا ہے ۔