کالعدم ایکشن کمیٹی کارکنوں کااسلام آبادپولیس کے اہلکارپرتشدد
چھٹی سے واپس آ رہا تھا، ناکہ لگائے 50شرپسندوں نے تشدد کیا:ہمایوں خورشید
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے حساس معلومات لینے کی آڑ میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار پر وحشیانہ تشدد کیا،آزادکشمیرکے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی تخریبی سرگرمیوں کے باعث عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے ۔ راولاکوٹ کی جنڈالہ چیک پوسٹ کے قریب کانسٹیبل ہمایوں خورشید پر کالعدم کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے قاتلانہ حملہ کردیا۔ ہمایوں خورشید کا کہنا ہے کہ چھٹی سے واپس آ رہا تھا کہ کالعدم کمیٹی کے ناکہ لگائے 50 سے زائد شرپسندوں نے روک کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا، وردی پہنا کرریاستی اداروں اور افسران کے خلاف تقریر کرانے کی کوشش کی۔ کالعدم کمیٹی کے تقریباً 20 شرپسندوں نے ایس ایم جیز تان کر بیان دینے پرمجبورکیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری اور پوزیشن کی معلومات لینے کی کوشش کی،شرپسند عناصر آٹھ گھنٹے تک یرغمال رکھنے کے بعد چیک پوسٹ کے قریب چھوڑ گئے ۔کانسٹیبل ہمایوں خورشید سی ایم ایچ راولا کوٹ میں شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہے ۔