زیادتی واقعات لمحہ فکریہ

 زیادتی واقعات لمحہ فکریہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قائد آباد تھانے کی حدود میں 3سالہ معصوم بچی کلثوم کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر وفد کے ہمراہ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے۔۔۔

 جہاں انہوں نے بچی کے والد قاسم، دادا رفیق اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور یقین دلایا کہ پی ٹی آئی سندھ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی و اخلاقی معاونت فراہم کرے گی تاکہ انہیں انصاف مل سکے ۔حلیم عادل نے کہا لاپتا ہونے والی معصوم کلثوم کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے ملنا انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز سانحہ ہے ۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے شواہد سامنے آنا پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو فوری گرفتار ،قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت مجرم ایسی حرکت کرنے کی جرأٔت نہ کر سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں