پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے پر شدید تنقید
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ دینا انتہائی بے حسی اور ظلم کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔